کاٹھمانڈو/ کئیر خبر
مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے سچیو مولانا عزیزالرحمن تربت کے ذریعے جاری کیے گئے پریس ریلیز کو کاٹھمانڈو سی ڈی او کاریالیہ نے آج مسترد کردیا ہے۔
امیر جمعیت مولانا محمد ہارون سلفی نے کیئر خبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کاٹهمانڈو سیڈیو کاریالیہ میں مورخہ 24 اکتوبر کو عہدیداران جمعیت کے ساتھ میٹنگ کے بعد سچیو عزیز الرحمن نے سیڈیو کاریالیہ کی تعلیماتِ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک پریس ریلیز جاری کیا جس میں زبردستی 11 نومبر کو الیکشن کرانے کا اعلان لکھا گیا جسے آج شدت کے ساتھ سیڈیو کاریالیہ نے مسترد کردیا۔ کیونکہ سیڈیو کاریالیہ نے امیر کو عاملہ کی میٹنگ بلانے کے لیے کہا تھا اور میں نے سارے عہدیداران کو 20 نومبر کی میٹنگ کے لئے دعوت نامہ ارسال کردیا ہے؛ جہاں جمعیتِ کے حوالے سے اہم فیصلے لئے جائیں گے ان شاءاللہ۔
آج ایک بار پھر سیڈیو کاریالیہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کی کوئی بھی علاقائی ضلعی اور صوبائی کمیٹیاں قابل تسلیم نہیں ہوسکتیں اور سختی کے ساتھ ذمہ داران جمعیت کو کہا ہے کہ وہ سنستھا کے دستور کا پالن کریں۔
آپ کی راۓ