کاٹهمانڈو/ کیئر خبر
بغرض علاج لکھنؤ میں موجود امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال مولانا محمد ہارون سلفی نے نمائندہ کئیر خبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزیز الرحمن ترپٹ نے 11 نومبر کے انتخاب کے حوالےسے جو بیان اور اعلان جاری کیا ہے۔ وہ گمراہ کن اور مضحکہ خیز ہے۔ احباب جمعیت وجماعت اس کے فریب میں نہ آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیڈیو کاریالیہ نے اگر اسے الیکشن کرانے کی منظوری دی ہوتی تو سی ڈی او کاریالیہ کا لیٹر چاروں طرف گردشِ کر رہا ہوتا۔ یہ اس کا جھوٹ اور نا عاقبت اندیشانہ بیان ہے۔ لہذا جماعت کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ہوشیار رہیں۔ اور ایسے مکاروں کے مکڑ جال سے دور رہیں۔
نمائندہ کے استفسار پر کہا کہ ادھیکچھ کے بغیر انتخاب نہیں ہوسکتا۔ اور سیڈیو کاریالیہ کے علم میں ہے کہ میں کہاں ہوں۔اور میں نے انہی کے حکم پر عاملہ کی میٹنگ بلائی ہے جو ان شاءاللہ 20 نومبر کو منعقد ہوگی۔
آپ کی راۓ