رياض/ ايجنسى
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی عمرہ زائرین کی عمر کی حد کا تعین کیا گیا ہے۔
ریاض سے جاری وزارت حج و عمرہ کے اعلامیہ کے مطابق زائرین اپنے ملک میں لائسنس یافتہ ٹریول کمپنیوں سےپیکیج حاصل کریں۔
وزارت کے مطابق بیرون ملک سے صرف 18 تا 50 سال کی عمر کے زائرین کو عمرہ کے پرمٹ جاری ہوں گے اور اسی عمر کے زائرین کو مسجدالحرام میں نماز ادائیگی کے پرمٹ جاری ہوں گے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ عمرہ ویزہ لینے والے غیر ملکی اپنے ملک میں لائسنس یافتہ ٹریولنگ ایجنسی سے رابطہ کریں۔ اس ٹریولنگ ایجنسی کا کسی سعودی عمرہ کمپنی کے ساتھ منسلک ہونا ضروری ہے۔
عمرہ زائرین سفر سے قبل سعودی عرب میں منظور شدہ کورونا ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں حاصل کرلیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ سعودی وزارت خارجہ کے پلیٹ فارم سے آن لائن عمرہ ویزہ کے لیے ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کریں۔
آپ کی راۓ