ریاض/ ایجنسی
سعودی اتحادی فورسز نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف بڑی کارروائی میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی اتحادی فورسز کا کہنا ہے کہ یمن کے شہر صنعا، صعدہ اور مارب میں حوثیوں کے 13 فوجی ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کارروائی میں حوثیوں کے اسلحہ ڈپو، فضائی دفاعی نظام اور ڈرون مواصلاتی نظام کو نشانہ بنایا گیا
آپ کی راۓ