ملک اور معاشرے کی ترقی کے لیے تعلیم ضروری ہے:پروفیسر عرفان شاہد

جے ایس آئی اسکول پچپیڑوا میں تعلیمی تحریکی پروگرام کا انعقاد

21 نومبر, 2021

پچپیڑوا، بلرام پور، / کئیر خبر

پرانی بازار میں واقع جے ایس آئی اسکول میں
تعلیمی معیار کو بڑھانے کے لیے ایجوکیشنل موٹیویشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ممبئی سے تشریف لائے ممتاز ماہر معاشیات پروفیسر عرفان شاہد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود لوگوں سے اپنا تجربہ شیئر کیا۔بچے انہیں اپنے درمیان پا کر بہت خوش ہوئے۔
پروگرام میں طلباء کے علاوہ انکے والدین نے بھی شرکت کی۔ تعلیم کو فروغ دینے کے لیے وہاں موجود اساتذہ اور بچوں سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عرفان شاہد نے کہا کہ میں نے اپنی ابتدائی تعلیم ایک مدرسے سے حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم خوشحالی اور ترقی کی راہ ہموار کرتی ہے، ملک اور معاشرے کی ترقی کے لیے تعلیم کا معیار بلند کرنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ انسان کا سب سے مضبوط اور تیز ترین ہتھیار اس کا علم ہے۔ جس کا کوئی جواب نہیں۔ بچوں کو تعلیم دیتے وقت یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ہمیں قابل بننا ہے۔ تعلیم کو نوکری حاصل کرنے کا واحد ذریعہ نہیں ہونا چاہئے، ورنہ آپ ایک دائرے میں قید ہو جائیں گے۔ اگر تم دنیا میں نام کمانا چاہتے ہو تو علم کی اصل پہچان سمجھ کر حاصل کرو۔ آخر میں بچوں نے اپنے سوالات پروفیسر کے سامنے رکھے۔خوش ہو کر انہوں نے بچوں کو کامیابی کے گر بھی بتائے۔
اس دوران بانی منیجر جے ایس آئی مسٹر صغیر خاکسار نے کہا کہ سکول محدود وسائل کے ساتھ معیاری تعلیم کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر اشتیاق احمد خان نے بطور مہمان خصوصی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سہیل صدیقی .
اس موقع پر کشن سریواستو، الکا سریواستو، ساکشی اگروال، علیم الدین خان، ساجدہ خان، کشور سریواستو، مدثر انصاری، راجیش یادو، شمع، انجم، فرحان خان، نازنین خان وغیرہ کی نمایاں موجودگی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter