اسلامی ممالک اور روس کے تعلقات کی اہمیت کے قائل ہیں: شاہ سلمان

25 نومبر, 2021
جدة/ سبق ویب سائٹ
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسلامی ممالک اور روسی تعلقات کی اہمیت کا قائل ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اور روسی تعلقات متعدد شعبوں میں تعاون کے باعث آگے بڑھ رہے ہیں۔‘
شاہ سلمان نے یہ بات جدہ میں منعقد سٹراٹیجک وژن گروپ کے تحت روس اور اسلامی دنیا کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے ان کا خطاب پڑھ کر سنایا ہے۔
شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ’مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان بقائے باہم اور انسانی اقدار کو فروغ دے رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’وباؤں کا پھیلنا اور ماحولیاتی تغیر دنیا کے ہر ملک کا بنیادی مسئلہ ہے۔‘
’سعودی عرب دہشت گردی کے انسداد کے لیے عالمی برادری سے مشترکہ کوششوں کی امید رکھتا ہے۔‘
یاد رہے کہ جدہ میں سٹراٹیجک وژن گروپ کے تحت ’روس اور اسلامی دنیا‘ کانفرنس خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی میں شروع ہو چکی ہے۔
کانفرنس میں روسی حکام کے علاوہ اسلامی ممالک کے علما، مفکرین اور موثر شخصیات وسیع پیمانے پر شریک ہیں۔
کم و بیش 27 اسلامی ممالک سے 33 حکومتی اور عوامی شخصیات کے علاوہ سابق وزرا بھی موجود ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter