سدھارتھ نگر /پریس ریلیز
ضلعی جمعیت اہلِ حدیث،سدھارتھ نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا وصی عبدالحکیم مدنی نے کئیر خبر، کاٹھمانڈو،نیپال کے نمائندہ کو بتایا کہ25 نومبر 2021 بروز جمعرات بعد نماز ظہر جامع مسجد اہل حدیث تتری بازار(نوگڈھ) کی دوسری منزل پر خطیبِ جماعت صاحب زبان وقلم برادر فاضل شیخ عبدالحکیم عبدالمعبود مدنی استاد حدیث جامعہ رحمانیہ، کاندیولی،ممبئی کے اعزاز وتکریم میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد کرکے موصوف کی گراں قدر علمی، دعوتی،تدریسی، اور تصنیفی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں ایوارڈ سے نوازا گیا –
ناظم جمعیت وصی اللہ عبدالحکیم مدنی اور ان کے نائب ومعاون مولانا سعود اختر سلفی کی معیت میں موصوف قبل نمازِ ظہر جمعیت کے صدر دفتر تشریف لائے جہاں ضلع کے مختلف علاقوں سے ائے جمعیت وجماعت سے وابستہ علماء کرام نے اپ کا والہانہ خیر مقدم کیا،تھوڑی دیر گفتگو کے بعد آپ کی اقتداء میں نمازِ ظہر ادا کی گئی،نماز سے فراغت کے بعد اعزازیہ مجلس کی کاروائی شروع ہوئی جس کی صدارت امیر جمعیت شیخ محمد ابراہیم مدنؔی اور نظامت ناظمِ جمعیت شیخ وصی اللہ عبد الحکیم مدنؔی نے کی، عزیزم حافظ مرغوب عالم متعلم معہد الرشد، تتری بازار کی تلاوتِ قران سے پروگرام کا آغاز ہوا،پہر مولانا عبدالمنان مفتاحی نے مترنم وپرسوز آواز میں ترانہ اہل حدیث پیش کیا، اس کے بعد راقم وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے استقبالیہ کلام پیش کرتے ہوئے شیخ عبدالحکیم مدنؔی کا مختصر تعارف اور آپ کی خدمات و کارکردگی کا ایک عکس جمیل پیش کیا، ساتھ ہی یہ اعتراف کیا کہ شیخ موصوف نے جماعت کی تاریخ مرتب کرنے کی جو سعی مشکور کی ہے اس پر آپ کی جس قدر ستائش کی جائے وہ کم ہے، اسی اعترافِ خدمات میں ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر نے اس پروگرام کا انعقاد کیا ہے، نیز مہمان گرامی سمیت تمام حاضرین اور مشارکین کا دل کی اتھاہ گہرائیوں کے ساتھ شکریہ بھی ادا کیا، بعدہ امیر محترم نے چند توجیہی کلمات پیش کیے، جس میں مہمان خصوصی کی قابل قدر کوشش کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے "تاریخ اھل حدیث” مرتب کرکے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جو پوری جماعت پر ایک قرض تھا اور آپ نے اس قرض کو ادا کردیا، اس کے بعد ناظم پروگرام نے مہمان خصوصی کو دعوت سخن دی آپ مائک پر تشریف لائے، اللہ کی حمد وثنا سے کلام کی شروعات کی، اس کے بعد ذمہ داران جمعیت کا شکریہ اداکیا اور طلبہ معہد الرشد جو مخاطب اور سامع کی حیثیت سے سامنے موجود تھے، ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا آج آپ جس چٹائی پر بیٹھے ہیں ایسے ہی چٹائی پر بیٹھ کر سید محمدنذیر حسین محدث دہلوی، شیخ الکل فی الکل کا اعزاز پائے، علامہ ثناءاللہ امرتسری مناظرِ اسلام اور شیخ الاسلام بنے، علامہ عبیداللہ رحمانی مبارک پوری، شیخ الحدیث کہلائے۔ لہذا آپ احساسِ کمتری کا شکار ہوئے بغیر محنت سے تعلیم حاصل کریں، اللہ آپ لوگوں کو دنیا و آخرت کی سرخروئی سے سرفراز فرمائے، آپ نے تاریخ اہل حدیث مرتب کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا ماحول بن رہا ہے کہ آئندہ نسل کو ہماری جماعت کی شاندار تاریخ اور ذریں کارناموں کا کوئی علم نہیں ہوگا اور ھمارے علمائے اہل حدیث جو گزر جاتے ہیں ان کو اور ان کی علمی و دعوتی خدمات کو کل کوئی جاننے والا نہیں ہوگا اس لیے یہ تاریخی کام کرنا انتہائی ضروری تھا، ساتھ ہی یہ بھی ذکر کیا کہ ہماری جماعت کی تاریخ بالخصوص ہمارے نامور علمائے اہل حدیث کی تاریخ پر دبیز پردے پڑ گئے ہیں، حتی کہ جن جرائد ومجلات میں ان کا ذکر جمیل تھا، مکتبات سے وہ اوراق تک غائب ہوگئے یا کردیے گئے ہیں، جو میرے مشاہدے میں آئے ہیں، اس وجہ سے بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اور اپنی جماعت کی تاریخ کی حفاظت کریں، جس سے بعد میں آنے والی نسلوں کو جماعت اہل حدیث کی خدمات کاعلم ہوسکے، اخیر میں آپ نے گزارش کی کہ آپ حضرات! اپنے گرد و پیش کے کسی بھی عالم کی بابت معلومات رکھتے ہوں تو اسے تاریخ اہل حدیث انسائیکلوپیڈیا میں ضرور شامل کرائیں۔ اس کے بعد امیر جمعیت مولانا محمد ابراھیم مدنی، ناظم جمعیت وصی اللہ عبدالحکیم مدنی اور دیگر ذمہ داران کے ہاتھوں موصوف کی گراں قدر خدمات کے اعتراف کے طورپر شال اور مومینٹو پیش کر کے آپ کی توقیر و عزت افزائی فرمائی گئی-
مہمان موصوف نے شرکاء بزم کو اپنی مؤقر تالیف تاریخ اہل حدیث کو بطور ہدیہ پیش فرمایا۔
اس پروگرام میں جمعیت اہل حدیث کے تمامی حلقات کے امراء و نظماء اور اراکین عاملہ جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر بالخصوص حلقہ بانسی کے ناظم مولانا عبدالرب سلفی، حلقہ ڈومریاگنج کے ناظم مولانا عبدالمنان مفتاحی، حلقہ نوگڈہ کے ناظم مولانا محمد ہاشم سلفی، حلقہ شہرت گڑھ کے ناظم مولانا جمشید عالم عبد السلام سلفؔی، حلقہ اٹوا کے ناظم مولانا فخرالدین ریاضی، حلقہ بڑھنی کے ناظم مولانا مقیم الدین مدنی نے شرکت کی، اسی طرح معہد الرشد، تتری بازار کے بعض اساتذہ اور طلبہ بھی شریک تھے۔
پروگرام کے خصوصی شرکاء جنھوں نے اس کو کامیاب بنانے کے لیے انتھک کاوشیں کی ہیں اور مفید مشورے دئے ہیں،ان میں بطورِ خاص جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے نائب ناظم مولانا سعود اختر سلفی، مولانا عبدالرحمن اثری،(خازن )مولانا شفیع اللہ مدنی،(امیرحلقہ شہرت گڈھ)مولانا عبدالسمیع سلفی،(نائب امیر حلقہ شہرت گڈھ ) مولانا محمد اسرائیل سلفی( امیر حلقہ ڈومریا گنج)مولانا عبدالعلیم اثری،(نائب ناظم حلقہ اٹوا)مولانا اشرف جمیل،سنابلی,(حلقہ اٹوا) مولانا تاج الدین سراجی)( محاسب حلقہ شہرت گڈھ) مولانا خالد رشید سراجی( نائب ناظم حلقہ بڑھنی )آفس سکریٹری مولانا ابو بکر سراجی, جمعیت کے داعی ابو الخیر ارشد کبیری اور احمد بن محمد ابراھیم مدنی وغیرہ کے اسماء گرامی قابلِ ذکر ہیں۔
آپ کی راۓ