کٹھمنڈو/ کئیر خبر
کورونا کی نئی قسم اومیکرون وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے مد نظر، نیپالی حکومت نے اتوار، 28 نومبر 2021 کو افریقی ممالک سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر بندش عائد کردی ہے۔ وہیں نیپالی وزارت داخلہ نے امیگریشن ڈپارٹمنٹ، تریبھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور بھارت سے متصل انتظامی دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ افریقی ممالک کے لوگوں کی آمد پر ویزا جاری نہیں کیا جائے۔ حکومت نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے نئے وائرس کا وجود ابتک نیپال میں نہیں ہے، تاہم حکومت نے ہوائی اڈوں اور سرحدوں پر احتیاطی تدابیر اپناۓ جانے پر زور دیا ہے ۔
آپ کی راۓ