رياض/ ايجنسى
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کیا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر کا استقبال کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور فرانس کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت داری کا جائزہ لیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے صدر مختصر دورے کے بعد جدہ سے واپس روانہ ہوگئے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ فرانس سمیت کئی یورپی ممالک افغانستان میں مشترکہ سفارتی مشن کھولنے پر کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مشترکہ سفارتی مشن کھولنے کا مطلب طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہیں ہوگا۔
آپ کی راۓ