بھارت: تمل ناڈو میں فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ، چیف ڈیفنس آف اسٹاف بپن راوت سمیت 14 لوگ تھے سوار، 11 لاشیں برآمد

8 دسمبر, 2021

چنئی: تمل ناڈو میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس میں کئی سینئر افسران موجود تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کنور کے گھنے جنگلی علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ تین اعلیٰ افسران سمیت 14 لوگ ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ تین شدید طور پر زخمیوں کو اسپتال بھیجا گیا۔ ایمرجنسی ٹیم موقع پر ہے۔ تمل ناڈو کے کوئٹمبور اور سولر کے درمیان حادثے کا شکار ہوئے ایم آئی-سیریز کے ہیلی کاپٹر میں س چیف ڈیفنس آف اسٹاف بپن راوت، ان کے ملازمین اور اہل خانہ کے کچھ افراد سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق 11 لاشوں کو برآمد کیا گیا ہے۔

ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ،دفاعی معاون، سیکورٹی کمانڈوز اور فضائیہ کے پائلٹ سمیت کل 14 افراد سوار تھے۔ ہندوستانی فضائیہ نے حادثہ کے فوراً بعد ایک بیان میں کہا کہ سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کو لے جا رہا ایک IAF Mi-17V5 ہیلی کاپٹر، تمل ناڈو کے کنور کے پاس آج حادثہ کا شکار ہوگیا۔ حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے جانچ کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

اس حادثہ کے بعد وزارت دفاع میں سینئر افسران کی میٹنگ چل رہی ہے۔ افسران نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سبھی جانکاری دی ہے۔ تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ اسٹالن آج شام 5 بجے کنور کے لئے روانہ ہوں گے۔ انہوں نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو اعلیٰ سطحی علاج دستیاب کرانے اور نیلگیری میں اچھی طرح سے لیس میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، تین لوگ شدید طور پر زخمی ہیں، جنہیں اسپتال بھیجا گیا۔ ایمرجنسی ٹیم موقع پر ہے۔ کوئٹمبور اور سولور کے درمیان حادثے ایم آئی – سیریز کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter