لکھنؤ/ کیئر خبر
دینی حلقوں میں یہ خبر نہایت ہی رنج و الم کے ساتھ سنی گئی کہ معروف عالم دین اور جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر نیپال کے سابق وکیل الجامعہ جناب مولانا عبدالمنان سلفی رحمہ اللہ کے بڑے ماموں حافظ عزیزالرحمان لکھنؤی رحمہ اللہ کا ایک مختصر علالت کے بعد تقریباً 80 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ إنا لله وإنا إليه راجعون
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے نیز تمام پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خدمات کو صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین!
ان کی نماز جنازہ صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یوپی کے ناظم اعلیٰ مولانا شہاب الدین مدنی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں علماء و طلبہ کی ایک کثیر تعداد کے ساتھ شہر لکھنؤ کی بہت ساری سیاسی اور سماجی شخصیات اورعلاقہ و جوار کے بہتیرے لوگوں نے شرکت کی اور پس ماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔
صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یوپی کے ناظم اعلی مولانا شہاب الدین مدنی اور امیر حافظ عتیق الرحمن طیبی اور ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے نائب ناظم مولانا سعود اختر سلفی نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے موصوف کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔
نماز جنازہ میں شرکت کرنے والی مذکورہ شخصیات کے علاوہ ڈاکٹر فرید الدین فیضی، حامد عبدالمنان سلفی، ماسٹر طارق اکرم، مولانا سیف الرحمن عالیاوی، اسعد انصاری، امتیاز احمد کانپور فرقان اور مرحوم کے آبائی گاؤں انتری بازار ضلع سدھارتھ نگر و ضلع بارہ بنکی کے سینکڑوں افراد نے بھی شرکت کی۔
مرحوم کے پسماندگان نے قارئین سے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔
آپ کی راۓ