جنکپور/ کیئر خبر
ضلعی جمعیت اہلحدیث دھنوشا کا ایک روزہ دعوتی وتنظیمی اجلاس کل بروز سنیچر لالی بھیت میں بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔
مولانا فہیم اختر قاسمی ناظم ضلعی جمعیت اہلحدیث دھنوشا کی اطلاع کے مطابق اس اجلاس کا انعقاد جمعیت کی اکائیوں کو مضبوط بنانے اور دعوتی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے ڈھانچے کو مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا تھا جسمیں جماعت کی سرکردہ شخصیات ڈاکٹر عبدالمبین ثاقب ڈاکٹر شہاب الدین اور شیخ محمد مستقیم مدنی اور مولانا محمد طاہر مدنی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع دھنوشا کے تمام علاقوں سے علماکرام اور دانشوران نے نمائندگی کی۔
تلاوت قرآن پاک سے اجلاس کا آغاز کیا گیا اور نیپالی راشٹریہ گان بھی پڑھا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت مولانا محمد طاہر مدنی امیر صوبائ جمعیت پردیش نمبر 2 نے انجام دیا. جمعیت کی طرف سے تنظیم و دعوت سے منسلک 40 افراد کی تکریم کی گئی
اس موقع پر تمام مشارکین نے جمعیت کے تنظیمی و دعوتی مشن فعال بنانے کا عہد کیا اور نت نئے انداز سے چلنے کی باتیں کی گئیں۔
اخیر میں امیر ڈاکٹر عبدالمبین ثاقب نے کم وقت میں سامعین کو اپنی باتوں سے اس طرح دل جیت لیے کہ ہر شخص ان کا گرویدہ ہو گیا۔
آپ کی راۓ