سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل کا دورہ چین، اہم معاملات پر گفتگو

11 جنوری, 2022

ووشی/ ايجنسى

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان خصوصی دورے پر چین پہنچے، جہاں انہوں نے چینی ہم منصب سے چین کے شہر ووشی میں ملاقات کی۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں امن و استحکام یقینی بنانے کے اقدامات پر بات چیت ہوئی جبکہ سعودی عرب، چین میں تمام شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق مذاکرات کے دوران تعاون و یکجہتی اور ایران کے ایٹمی پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ کویت، عمان اور بحرین کے وزرائے خارجہ بھی پیر کو چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر چین پہنچے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter