کاٹھمانڈو/کیئر خبر
وادی کاٹھمانڈو یعنی بھکت پور للت پور اور کٹھمنڈو کے ڈی او کی مشترکہ میٹنگ میں آج یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ سنیچر کی صبح سے راجدھانی میں تمام قسم کی گاڑیوں پر آڈ ایون سسٹم کا نفاذ ہوگا اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی گاڑی کا جو آخری نمبر اگر آڈ ہے تو نیپالی تاریخ بھی آڈ یعنی طاق ہو تو آپ اس تاریخ میں اپنی گاڑیاں چلا سکیں گے۔ یعنی ایک دن کے گیپ پر گاڑیاں چلیں گی۔ اسی طرح جفت نمبرات کا تعلق جفت تاریخوں سے رہےگا۔
راجدھانی انتظامیہ کے اس فیصلے سے لاک ڈاؤن کی آہٹ محسوس کی جا رہی ہے۔کیونکہ یومیہ بارہ ہزار سے زائد کورونا کے کیسز درج کئے جا رہے ہیں۔
آپ کی راۓ