یمن میں حوثیوں کے خلاف آپریشن شروع، مقاصد پورے ہونے تک جاری رکھنے کا اعلان

27 مارچ, 2022
رياض/ ايجتسى
عرب اتحادی افواج نے کہا ہے کہ یمن میں صنعاء اور الحدیدہ میں خطرے کا باعث بننے والے ’ذرائع‘ کو فضائی حملوں کا نشانہ بنانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ مقاصد پورے ہونے تک یہ فوجی کارروائی جاری رہے گی۔
العربیہ کے مطابق آپریشن کا مقصد تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کو روکنا ہے تاکہ توانائی سیکٹر کی سلامتی متاثر نہ ہو۔
اتحادی افواج نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب یمن کی فضاؤں میں دو ڈرون طیارے تباہ کئے ہیں جو الحدیدہ شہر سے سعودی عرب کی سمت بھیجے گئے تھے۔
اس سے قبل اتحادی افواج نے کہا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت میں 16 حملوں کے باوجود وہ تحمل مزاجی کا مظاہرہ کر رہا ہے تا کہ یمن سے متعلق مشاورت کو کامیاب بنایا جا سکے۔
دوسری طرف حوثی ملیشیا نے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے تین دن کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter