سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا کل 2 اپریل یکم رمضان المبارک

1 اپریل, 2022

رياض/ ايجنسى

رمضان کے بابرکت مہینے کا چاند آج جمعہ کی شام سعودى غرب كے تمیر اور حوطه سدیر رصد گاہوں میں دیکھا گیا۔  سنیچر 2 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔

سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے بیان میں کہا کہ سنیچر دو اپریل 2022 کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے۔

سپریم کورٹ کے ماتحت رویت ہلال کے ادارے نے مملکت میں رمضان کا چاند نظر آنے کی توثیق کر دی ہے۔

مملکت سعودى غرب کے علاقوں میں ٹیلی گراف کمیٹیوں نے آج شام کو سپریم کورٹ کی کال کا جواب دیا تھا، اور چاند نظر آنے کی تحقیقات کے لیے فلکیاتی رصد گاہوں اور بلند مقامات پر گئے تھے۔

وہیں مصر ملیشیا انڈونیشیا آسٹریلیا ترکی ودیگر خلیجی وعرب  ممالک نے کل دو اپریل کو یکم رمضان کا اعلان کیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter