مدینہ منورہ / کئیر خبر
نیپالی ریسرچ اسکالر مولانا محمد اسحاق عمری (دهنوشا) نے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ممتاز نمبرات کے ساتھ حاصل کر لی ہے – ان کی کامیابی پر ہند و نیپال کے علمی حلقوں میں مسرت اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے – ان کا پی ایچ ڈی مقالہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے عنوان تھا: العلاقات المغولية الصفوية وأثرها على المجتمع الهندي-مغل صفوی تعلقات اور ہندوستانی معاشرے پر ان کے اثرات- ڈاکٹر محمد اسحاق کے مذکورہ مقالے پر انھیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز کیا گیا ہے – وہ اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اخوان واحباب کے سر باندھتے ہیں جن کی دعاؤں نے انھیں حوصلہ بخشا –
ان کے برادر مولانا فیصل عزیز عمری نے انکی اس کامیابی پر لکھا:
موجودہ دور کے نظامِ تعلیم میں ڈاکٹریٹ اعلی تعلیمی قابلیت کی سند مانی جاتی ہے جس پر مروجہ سلسلہِ تعلیم ختم ہوجاتا ہے۔ حالانکہ علم وہ راستہ ہے جس کی آخری منزل تک پہنچنے کا دعویٰ زندگی کی آخری سانس تک بھی ممکن نہیں ہے۔ اس لئے کہا جاتا ہے کہ تعلیم کا سلسلہ ماں کی گود سے قبر کی آغوش تک جاری رہتا ہے۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ بھائی محمد اسحاق نے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر لی ہے دعا ہے کہ اللہ انہیں مزید کامیابیان عطا فرمائے۔
ہند و نیپال میں علم دوست حضرات علماء وسماجی کارکنان کی جانب سے انھیں مبارکبادی دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے-
آپ کی راۓ