کٹھمنڈو / کیئر خبر
بھارت سے تشریف لائے جودھ پور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ، پدم شری پروفیسر اخترالواسع کی نیپال آمد پر ساہتیہ اکیڈمی نیپال نے ایک مذاکرہ اور ادبی نشست کا اہتمام اسلامک کلچرل سنٹر بلکھو کاٹھمانڈو میں کیا ، مجلس کی صدارت نیپال ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے صدر نظرالحسن فلاحی نے فرمائی اور کامریڈ سراج احمد فاروقی ، مولانا غلام رسول فلاحی اور شمیم احمد ریاضی صاحبان نے نیپال کے سیاسی سماجی تعلیمی حالات پر روشنی ڈالی بعدہ صدر مجلس نے مہمان خصوصی کی آمد اور اس پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اسکے بعد ادبی نشست کا سلسلہ شروع ہوا اکیڈمی کے صدر ثاقب ہارونی نے اپنی دو غزلوں سے نوازا اس کے بعد کہنہ مشق شاعر جمشید انصاری نے ایک انقلابی نظم پیش کی اس کے بعد ہلپنگ ہینڈس امریکہ کے آسیان انچارج سید خالد محسن نے اپنے اعلی باکمال اور منفرد شاعری سے دلوں کو موہ لیا سب سے آخر میں نیپال کے اندر جدیدیت کے علمبردار اردو اکیڈمی کے صدر امتیاز وفا نے اپنے کلام سے نواز کر داد و تحسین حاصل کیا بعدہ برادرم سید خالد محسن اور امتیاز وفا نے مہمان خصوصی کی شال پوشی کی معا بعد صدر ساہتیہ اکیڈمی نیپال نے مہمان خصوصی کو سند اعزاز سے سرفراز کیا.
آپ کی راۓ