نیپالی عازمین حج کے لیے کاٹھمانڈو میں تربیتی پروگرام کا انعقاد

24 جون, 2022

کاٹھمانڈو/کیئر خبر

ڈاکٹر محمد اورنگزیب تیمی ، ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہلحدیث نیپال ، نے کیئر خبر کو دیئے گئے ایک بریفننگ کے دوران بتایا کہ ” مؤسسۃ ایورسٹ الاجتماعیۃ” کاٹھمنڈو نیپال ، کے زیر اہتمام نو تعمیر جامع مسجد ، سیتا پائلا کے وسیع وعریض احاطے میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے متعدد عازمین حج کے لیے چند گھنٹوں کا ٹریننگ اور تربیتی پروگرام منعقد ہوا ،
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس پورے دورانیہ میں حافظ منظور احمد مدنی، رئیس” مؤسسۃ ایورسٹ الاجتماعیۃ، اپنی بھرپور حساسیت اور ذمہ داری کے ساتھ بحیثیت مدرب اور ٹرینر اپنا فریضہ انجام دے رہے تھے، جبکہ شیخ وسیم احمد مدنی بحیثیت مہمان خصوصی شریک تھے۔
مولانا حافظ منظور احمد مدنی، عازمین حج کے دو بدو ہوکر اولا قرآن وسنت کی روشنی میں حج کی فضیلت پر روشنی ڈالی، ساتھ ہی حج تمتع کی غیر معمولی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے، احرام باندھنے کا طریقہ،نیت حج وعمرہ، میقات سے تلبیہ کا آغاز، واجبات ومستحبات كے ذکر کرتے ہوئے بعض ممنوعہ امور کی جانب بھی اشارہ کیا۔
شیخ نے فرمایا کہ ناف سمیت گھنٹہ تک مرد کا ستر ہے، جس کا ڈھکنا واجب اور ضروری ہے ، باقی ماندہ حصہ اس اہمیت کی حامل نہیں ہے ۔ مذید آپ نے کہا دوران حج وعمرہ ٹوپی ، یا کسی قسم کا سلا ہوا کپڑا پہننا اور شکار کر نا ممنوع ہے ۔
شیخ محترم نے عازمین حج پر زور دیتے ہوئے اس بات کی تاکید فرمائی کہ اس مبارک سفر کے دوران صبر و ضبط اور تحمل و رواداری ناگزیر ہے ، اس لیے کہ سفر نام ہی ہے مشکلات و آزمائش کا، جو صبر کے متقاضی ہے ۔ اسی طرح وقت کا صحیح استعمال ، ذہن ودماغ اور زبان و قلب کو تسبیح و تھلیل سے ہمیشہ معطر رکھنا دانشوری اور مومنانہ صفت ہے۔
شیخ محترم نے بتایا کہ اگر کوئی حاجی، حالت احرام اور تلبیہ پڑھتے ہوئے اس دارفانی سے رخصت ہوجاتا ہے تو اسے اسی حالت میں دفن کردیا جائے گا، اور بروز جزا اسی حالت میں اٹھا یا جائے گا، مزید کہا کہ خانہ کعبہ میں داخل ہوتے ہی طواف شروع کریں، جبکہ دنیا کی کسی دوسری مسجد میں داخل ہوتے ہی دورکعت نفل ادا کرنا واجب ہوتا ہے، آپ نے مزید فرمایا کہ حجر اسود کی جانب ہاتھ کا اشارہ کرتے ہوئے، نیز بسم اللہ اللہ اکبر سے طواف شروع کریں، اسی طرح شیخ محترم نے حج کے بعض مسائل Practical تو بعض مسائل شفوی طور پر بتاتے ہوئے تمام حجاج کرام سے دعا کی درخواست کی۔
اخیر میں ڈاکٹر محمد اورنگزیب تیمی، ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہلحدیث نیپال، نے تمام مشارکین کا شرحِ صدر کے ساتھ شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی اس عظیم مقصد کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پوری انسانیت بالخصوص ان مسلمانوں کے حق میں دعائے خیر کی اپیل کی جو گوناگوں مسائل ومشکلات اور نت نئے آزمائشوں سے دوچار ہیں ۔ پھر ناظم صاحب نے تمام عازمین حج کے لیے سلامتی وسعادت کی ، نیز حج سمیت ہر قسم کی عبادت کی قبولیت کی دعا فرمائی ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter