نئي دہلى/ ايجنسى
دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو پیر کے روز گرفتار کر لیا ہے۔ محمد زبیر پر مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کی آئی ایف ایس او یونٹ نے سیکشن 153 اے اور 295 اے کے تحت انھیں گرفتار کیا ہے۔ ان پر سوشل میڈیا کے ذریعہ مذہبی جذبات مشتعل کرنے کا الزام ہے۔ پولیس محمد زبیر کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے جا رہی ہے تاکہ پوچھ تاچھ کے لیے ان کی حراست مانگی جا سکے۔
دوسری جانب ٹویٹر پر دہلی پولیس پر جم کر تنقید کی جارہی ہے اور تیزی سے آئ اسٹینڈ ود زبیر ٹرینڈ کررہا ہے
آپ کی راۓ