کٹھمنڈو میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے روہنگیا سمیت دیگر ممالک کے مہاجرین کا احتجاج

28 جون, 2022

کٹھمنڈو/ کئیر خبر
مختلف ممالک سے نقل مکانی ہجرت کر کے کٹھمنڈو میں پناہ گزینوں کی زندگی گزارنے والوں نے دھرنا اور احتجاج شروع کر دیا ہے۔

وہ پیر سے مہراج گنج میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے دفتر کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین میں زیادہ تر روہنگیا ہیں جو میانمار سے بے گھر ہوئے ہیں۔ ان کے ساتھ بنگلہ دیش، پاکستان، سری لنکا، صومالیہ، عراق اور دیگر ممالک کے مہاجرین بھی دھرنے میں شریک ہیں۔

انہوں نے دفتر کی جانب سے اپنی بحالی کے لیے کیے گئے کاموں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دھرنا دیا ہے۔
چھوٹے چھوٹے بچے بھی ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے دھرنے میں شامل ہو گئے ہیں۔

زیادہ تر روہنگیا مہاجرین کٹھمنڈو کے کپن علاقے میں رہتے ہیں۔ وہ کہتے رہے ہیں کہ روٹی کھانا مشکل ہے کیونکہ انھیں کام کی اجازت نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter