غزه/ ايجنسى
اسرائیل کے فلسطین پر حملے کے پیشِ نظر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے کل اجلاس طلب کر لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔
امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی فوج کے غزہ پر میزائل حملوں پر گفتگو ہو گی۔
واضح رہے کہ غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیل کی بمباری میں 3 کمسنوں سمیت 5 فلسطینی شہید ہوگئے، 2 روز میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعے سے جاری اسرائیلی حملوں میں 140 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی عرب نے غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیل کی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی عرب کا کہنا ہےکہ عالمی برادری کشیدگی ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کی سینئر قیادت کو ختم کر نے کا دعویٰ کرتے ہوئے غزہ پر ایک ہفتے تک فضائی حملے جاری رکھنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
آپ کی راۓ