رياض/ ايجنسى
سعودی عرب میں معتمرین کی آمد و رفت کیلئے کوئی ایئرپورٹ مخصوص نہیں، وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کسی بھی ایئرپورٹ سے سعودی عرب آسکتے ہیں۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ کرنے والے کسی بھی انٹرنیشنل یا مقامی ایئرپورٹ سے سعودی عرب میں داخل اور روانہ ہوسکتے ہیں۔
وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا ہے کہ عمرے کیلئے آنے والے 90 دن ٹھہر سکتے ہیں، اس دوران عمرہ زائرین مکہ، مدینہ اور دیگر سعودی شہروں میں آزادی سے جاسکتے ہیں۔
آپ کی راۓ