سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مولانا مقبول احمد فیضی سپرد خاک

6 ستمبر, 2022

سدھارتھ نگر یوپی / کئیر خبر / ہارون انصاری
ديار غير دوحة قطر میں مقیم دعوت وارشاد کا فریضہ انجام دینے والے داعی مولانا مقبول احمد فیضی مورخہ ٤ ستمبر ٢٠٢٢ کو مغرب سے قبل دوران علاج سہارا ہاسپٹل لکھنؤ میں داعئی اجل کو لبیک کہہ گئے إنا لله و إنا إليه راجعون-
موت ایک ایسی حقیقت ہے جس کاانکار کوئی نہیں کرسکتا،یہ اپنی آغوش میں وقت موعود پر لےلیتاہے،اور انسان عالم فانی سے دارالبقاء کو روانہ ہوجاتاہے، کچھ ایسے ہوتے ہیں جنکی رحلت پر انسانیت سسکتی اور آہیں بھرتی ہے،شیخ مقبول احمد فیضی کی شخصیت تعارف کا محتاج نہیں جامعہ اسلامیہ فیض عام سے فراغت کے بعد آپ نے عمر عزیز کا بیشتر حصہ قطر میں گزاردیا،جہاں آپ دعوت دین حنیف کے ساتھ امامت کا فریضہ انجام دیئے ، آپ ملنساز مہمان نواز تھے چھوٹے بڑے سب سے تپاک سے ملتے تھے آپ کے تعلقات عربوں سے اچھے تھے اس لئے انکے توسط اور کوشش سے ہندونیپال میں بہت دعوتی اصلاحی تعمیری کام ہوئے،
جامعہ سراج العلوم جھنڈانگر کے قدیم مستفدین میں سے ہیں – ان کے انتقال پر دینی و تعلیمی اداروں نے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے –
پانچ ستمبرکو انکے گھر نوگڑھ میں غسل دیاگیا اور پھر جسد خاکی کو انکے ننیہال بجھا بازار لایا گیا بعد نماز ظہر دوبجے سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں انھیں سپرد خاک کردیا گیا – مولانا شمیم احمد ندوی ناظم جامعہ سراج العلوم جھنڈانگر نے نماز جنازہ پڑھائی جس میں 70٪ فیصد علماء کرام کی شرکت تھی۔
اللہ بال بال مغفرت فرمائے، دینی دعوتی تدریسی خدمات کو شرف قبولیت بخشے لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے آمین

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter