بیجنگ/ ايجنسى
چین کے صدر شی جن پنگ کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے مزید 5 سال کے لیے جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے، وہ تیسری مدت کے لیے چین کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ تیسری مدت کے لیے قیادت سنبھالنے والے رہنما بن گئے۔
چینی میڈیا نے بتایا ہے کہ پارٹی ارکان کی بند کمرہ ووٹنگ میں شی جن پنگ کی تقرری ہوئی ہے۔
چینی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں 25 برس میں پہلی بار کوئی خاتون مکمل رکن نہیں ہوں گی۔
دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ نے تقرری کے بعد بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اور عوام کے لیے فرائض کی انجام دہی کے لیے تندہی سے کام کریں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ چین دنیا کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور دنیا کو بھی چین کی ضرورت ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین نے 40 سال کی کوششوں کے بعد تیز اقتصادی ترقی اور طویل مدتی سماجی استحکام پیدا کیا ہے۔
آپ کی راۓ