نیپال: مہوتری واقعہ کی تحقیقات کیلئے وزارتِ داخلہ نے کمیٹی تشکیل دی؛ کرفیو اٹھا لیا گیا

29 اکتوبر, 2022

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

حکومت نے جمعرات کو مہوتری ضلع میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔

وزارت داخلہ نے جمعہ کو وزارت کے جوائنٹ سکریٹری شیوا رام پوکھرل کی قیادت میں ایک پینل تشکیل دیا۔ نیپال پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل امیش راج جوشی، مسلح پولیس فورس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کشور پردھان، قومی تحقیقاتی محکمے کے جوائنٹ انویسٹی گیشن ڈائریکٹر بشنو منی آچاریہ اور وزارتِ صحت کے انڈر سکریٹری بشوا راج مراسینی پینل کے ارکان میں شامل ہیں۔ پینل کو تحقیقات کے لیے سات دن کی مہلت دی گئی ہے۔

مہوتری کی بھنگھا میونسپلٹی-8 میں جمعرات کو ہندو مسلم برادریوں کے درمیان تصادم ہوا۔ ہندو نوجوانوں کی تنظیم ‘ہندو سمراٹ سینا’ کے زیر اہتمام نکالے گئے جلوس کے دوران جھڑپ میں 15 شہریوں اور 10 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ نے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا۔ اور آج کرفیو اٹھا لیا گیاہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter