بھارت: مسلمان طالب علم کو دہشت گرد کہنے والا پروفیسر معطل

29 نومبر, 2022

بنگلورو/ ايجنسى

بھارتی ریاست کرناٹک میں طالب علم کو دہشت گرد کہنے والے پروفیسر کو نوکری سے معطل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک طالب علم پروفیسر کی طرف سے بھری کلاس میں دہشت گرد قرار دیے جانے پر بات کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 26 نومبر کو بنگلورو منیپال انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) میں اُس وقت پیش آیا جب کلاس کے دوران پروفیسر نے مسلمان طالب علم کو دہشت گرد قرار دیا۔

پروفیسر کے خلاف انسٹیٹیوٹ نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایکشن لیا اور انہیں نوکری سے معطل کر دیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں طالب علم کو یہ بولتے دیکھا جاسکتاہے کہ بطور مسلمان ہر روز اس صورتحال کا مقابلہ کرنا مذاق نہیں ہے۔

اس پر پروفیسر نے جواب دیا کہ تم میرے بیٹے کی طرح ہو۔ اس پر طالب علم نے جواب دیا نہیں یہ مذاق نہیں ہے، کیا کوئی باپ اپنے بیٹے کو ایسے کہے گا؟

طالب علم نے مزید کہا کہ کیا آپ اپنے بیٹے کو دہشت گرد پکاریں گے؟ آپ نے کیسے بہت سے لوگوں کی موجودگی میں مجھے ایسے کہا؟ یہ کلاس ہے اور آپ پروفیسر ہیں، آپ ہمیں پڑھاتے ہیں، آپ اس طرح نہیں کہہ سکتے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter