نیپال: 275 رکنی پارلیمنٹ میں 6 مسلم بشمول سراج احمد فاروقی پارلیمنٹ کے رکن بنے

10 دسمبر, 2022

کٹھمنڈو / کئیر خبر
نیپالی پارلیمنٹ میں کل ٢٧٥ سیٹیں ہیں – موجودہ الیکشن میں کوئی بھی مسلم امیدوار ڈائرکٹ الیکشن میں جیت حاصل نہ کر سکا – لیکن سمانوپاتک سسٹم یعنی متناسب نمائندگی کوٹے سے چھ مسلم سیاستداں پارلیمنٹ کے رکن بننے میں کامیاب ہویے ہیں-
نیپال کمیونسٹ پارٹی ایمالے کے قدیم کامریڈ سراج احمد فاروقی کی برسوں کی محنت رنگ لائی اور اس بار ممبر پارلیمنٹ کا تحفہ ملا – دوسری جانب نیپالی کانگریس کی بردیا کی رہنے والی جاویدہ خاتون ممبر پارلیمنٹ بنائی گئیں – ماؤ وادیوں نے کلپنا میاں کو جبکہ جنتا سماج وادی نے شہناز رحمن کو پارلیمنٹ بھیجا ہے –
ملکی سیاست کے افق پر جھنڈا گاڑنے والی دو نئی پارٹیوں؛ راشٹریہ سوتنترا پارٹی نے عاصم شاہ کو جبکہ جنمت پارٹی نے عبد اللہ خان کو پارلیمنٹ بھیجا ہے – راشٹریہ پرجاتنترا پارٹی نے کسی بھی مسلم کو پارلیمنٹ بھیجنے سے گریز کیا ہے –

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter