جھنڈا نگر (نیپال)(زاہد آزاد جھنڈا نگری)مرکز التوحیدجامعہ خدیجۃ الکبریٰ، کرشنا نگرنیپال سے 35 سال سے شائع ہونے والے سب سے قدیم اردو مجلہ ماہنامہ ”نورتوحید“ کا خصوصی شمارہ ”بیاد شیخ محمد عزیر شمس“کا رسم اجراء عمل میں آیا، اس موقع پر صدر مرکز التوحید ناظم جامعہ خدیجۃ الکبریٰ مولانا عبدالعظیم مدنی جھنڈانگری، مہتمم جامعہ ڈاکٹر سعید احمدصاحب اثری، مولانا مطیع اللہ حقیق اللہ مدنی مدیر نور توحید، مولانا عبدالقیوم مدنی، مولانا عبدالنور سراجی، مولانا محمد اکرم عالیاوی، عبد الرقیب عالیاوی الحاج عبد السلام جھنڈانگری، ابراہیم شاکر اور دیگر موجود تھے۔
صدر مرکز نے کہا عالم اسلام کی عظیم علمی وتحقیقی وقد آور شخصیت حضرت علامہ شیخ محمد عزیر شمس رحمہ اللہ کی تھی، اسلامی تاریخ،رجال حدیث اور مخطوطات پر انھیں کامل عبور حاصل تھا، اللہ رب العالمین نے انھیں ذہانت وفطانت سے نوازا تھا، آپ نے اس نعمت کی قدر فرمائی اور اسے شرعی امور کی انجام دہی میں استعمال کیا، ماہنامہ ”نورتوحید“ کی اس خصوصی اشاعت کا اہتمام ان کی علمی شخصیت کا تعارف اور ان کی علمی خدمات کا اعتراف اور انھیں خراج عقیدت بھی ہے۔
مولانا مطیع اللہ مدنی نے کہا کہ شیخ محمد عزیر شمس ایک عبقری ئزمانہ علامہئ یگانہ عظیم محقق تھے، ایسے نابغہئ وقت کا وجود دنیائے ہستی میں کم ہی ہوتا ہے، طلبا وعلما کو چاہیے کہ ان کی تصنیفات و تحقیقات سے استفادہ کریں۔
ڈاکٹر سعید احمد اثری نے کہا کہ شیخ محمد عزیر شمس رحمہ اللہ کی شخصیت علمی وتحقیقی دنیا میں معروف ومشہور تھی، مختلف علوم وفنون میں دسترس رکھنے کے ساتھ ساتھ تحقیق کی دنیا میں نمایاں خدمات انجام دیں، اللہ رب العالمین ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے۔
آپ کی راۓ