سراج فاروقی کا ہوم ٹاؤن کرشنا نگر میں شایان شان استقبال؛ مولانا مشہود نیپالی نے تکریم کی

26 دسمبر, 2022

کرشنا نگر/ کیئر خبر

سمانوپاتیک سسٹم سے ممبر پارلیمنٹ بنے ایمالے کے سراج احمد فاروقی کا ہوم ٹاؤن کرشنا نگر میں شاندار استقبال کیاگیا۔

مختلف اداروں اور ذمہ داروں نے اس موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔ کرشنا نگر میں ڈاکٹر عبد الغنی قوفی کی صدارت میں تہنیتی و اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں نو منتخب ممبر پارلیمنٹ سراج احمد فاروقی کو لمبنی مدرسہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے نائب چیئرمین مولانا مشہود نیپالی نے دوشالہ اوڑھا کر انکی تکریم کی۔

اس موقع پر سماجی نمائندوں علماء اور صحافیوں نے فاروقی صاحب کو مبارکباد دیتے ہوئے سماج کے فلاح و بہبود کے لیے ورک کرنے کی امید ظاہر کی ہے ۔

پروگرام میں مولانا عبد النور سراجی مولانا عبد الرشید مدنی ڈاکٹر شہاب الدین مدنی مولانا محمد اسلم مدنی جاوید خان صغیر خاکسار اجے مشرا وغیرھم نے اظہار خیال کیا اور فاروقی صاحب کے انتخاب کو خوش آئند قرار دیا ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter