کٹھمنڈو / کئیر خبر
نیپال کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لامیچھانے کو پاٹن ہائی کورٹ نے جمعرات کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔
اس سے قبل، کھٹمنڈو ڈسٹرکٹ کورٹ نے حکام سے تحقیقات کے لیے لامیچھانے کو حراست میں رکھنے کو کہا تھا۔ لامیچھانے نے ضلعی عدالت کے حکم کے بعد اپنی رہائی کے لیے ہائی کورٹ سے اپیل کی تھی۔
پاٹن ہائی کورٹ کے انفارمیشن آفیسر دیویندر پوڈیل کے مطابق، ہائی کورٹ کے ججوں دھروبا راج نندا اور رمیش ڈھکال کی مشترکہ بنچ نے 20 لاکھ روپے کی ضمانت پر لامیچھانے کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ لامچھانے کے وکلاء شمبھو تھاپا، رمن شریستا، کرشنا بھنڈاری اور مراری ساپکوٹا نے کرکٹر کی جانب سے درخواست کی تھی۔
لامیچھانے، جو عصمت دری کیس میں ملزم ہیں، فی الحال زیر تفتیش ہیں۔ جیل انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ لامیچھانے کو جمعہ کو رہا کرے گی۔
آپ کی راۓ