نیپال کے پوکھرا میں طیارہ حادثہ پر سعودی عرب؛ بھارت؛ پاکستان؛ امریکہ؛ برطانیه؛ روس سمیت دیگر ممالک کا اظہار تعزیت

16 جنوری, 2023

کٹھمنڈو / کئیر خبر
نیپال کے سیاحتی شہر پوکھرا میں یتی ایئر لائن کے طیارہ حادثہ پر سعودی عرب؛ بھارت؛ پاکستان؛ امریکہ؛ برطانیه؛ روس؛ آسٹریلیا بنگلہ دیش سری لنکا؛ فرانس جرمنی قطر کویت امارات سمیت دنیا کے بیشتر ممالک نے نیپال اور نیپالی عوام و سوگواران سے اظہار تعزیت کی ہے –
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے وفاقی جمہوری جمہوریہ نیپال میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہونے سے بڑی تعداد میں مسافروں کی ہلاکت پر دوست ملک نیپال سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر اور دیگر وزراء نے طیارہ حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے-
پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حادثے پر نیپالی وزیر اعظم پرچنڈ سے اظہار افسوس کیا ہے۔
شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری کر دیا بیان میں نیپالی ویزاعظم پشپ کمل دہال سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دعائیں سوگوارخاندانوں اور نیپال کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔
وہیں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے نیپال میں طیارے کے حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
روسی خبر رساں ایجنس کے مطابق، روسی صدر پوٹن نے صدر بدیا دیوی بھنڈاری کے نام ایک تعزیتی پیغام میں لکھا، "پوکھرا شہر کے قریب ایک مسافر طیارے کے المناک حادثے پر ہماری گہری تعزیت قبول کریں۔” روسی صدر نے لکھا کہ براہ کرم اس خوفناک طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور دوستوں کے لیے مخلصانہ ہمدردی اور غمگساری کے کلمات پہنچائیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter