کرشنا نگر/ کیئر خبر
لمبنی مدرسہ بورڈ کے نائب صدر مولانا مشہود خان نے اپنے قیام گاہ پر الوداعیہ واستقبالیہ کا انعقاد کیا اورساتھ ہی چار(٤) افسران کو عطر دوشالہ وگلدستہ دیکر اعزاز سے نوازا، یہاں کرشنا نگر چنروٹہ مہراج گنج کے محکمہء بجلی کے انچارج انجینیر قمرعالم خان پوسٹنگ منتقلی کے موقع پر انکی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازا گیا اور ساتھ ہی ان کی جگہ پر نئے انچارج ششیل پوڈیل و دیگر دو افسران کا استقبال کیا گیا، اس موقع پر شہر کے معززین موجود تھے، بالخصوص ڈاکٹر عبد الغنی القوفی ، جاوید عالم خان، زاہد آزاد جھنڈا نگری، عبد النور سراجی ،ڈاکٹرشہاب الدین مدنی،عبدالسلام توحید ی دیگر ماؤوادی پارٹی کے کارکنان خاصی تعدادمیں موجود تھے دو مزید افسران اے،پی،ایف،انسپکٹر جو گیندر کے،سی، محکمہ بجلی کے ادھیکرت وشنو پوڈیل کو بھی اعزازات سے نوازا گیا آخرمیں انجیر قمر عالم خان نے اپنی کارکردگی کا تذکرہ کیا۔
آپ کی راۓ