كابل/ ايجنسى
افغانستان میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد جامعات کھل گئیں، تاہم طالبات پر اعلیٰ تعلیم کے حصول پر پابندی برقرار ہے۔
طالبات کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی نہ دینے کے طالبان کے اقدام کو عالمی سطح پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
امید تھی کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد جب جامعات کھلیں گی تو طالبات کو تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی جائے گی، لیکن آج یونیورسٹیز کھلنے پر طالبات کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ طالبان نے خواتین کی ملازمتوں اور لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں، جامعات اور محرم کے بغیر سفر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
آپ کی راۓ