اگر بھارت ایشیا کپ پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھارت میں ورلڈ کپ نہیں کھیلے گا: پاکستان کرکٹ بورڈ

15 مارچ, 2023

لاہور / ایجنسی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارت کا مؤقف ہے کہ ایشیاء کپ پاکستان سے شفٹ کرنا چاہیے۔
چیف سلیکٹر ہارون رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) سے معاملے پر بات کرنا پڑے گی اور کوئی نہ کوئی پوزیشن لینا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر حکومت سے مؤقف پوچھا ہے، حکومت کا مؤقف یہی کہ اگر بھارت یہاں نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھی وہاں نہیں کھیلے گا۔
افغانستان سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شاداب کپتان
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہےکہ پاکستانی ٹیم کو بھارت میں سیکیورٹی کا ایشو ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اسکواڈ
شاداب خان (کپتان)، عبد اللّٰہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، احسان اللّٰہ، عماد وسیم، محمد حارث، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر اور زمان خان اسکواڈ میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ابرار احمد، حسیب اللّٰہ اور اسامہ میر کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter