کاٹھمانڈو/ کیئر خبر
نیپال حج کمیٹی نے کہا ہے کہ حج سفر-2023 کے لیے 1,092 افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔
کمیٹی نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتخاب حج پروسیجر کے مطابق کیا گیا ہے۔
کمیٹی نے بتایا کہ سفر حج کی تمام تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔
کمیٹی کے قائمقام چیئرمین مقبول میا (شاہ) کو حج کمیٹی کی تمام تر ذمہ داری ملی ہے۔ ان کی قیادت میں 16، 17، 18، 20، 21 اور 22 جیٹھ کو 1 ہزار 92 منتخب افراد سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ نیپال کو 1200 عازمین حج کا کوٹا ملا تھا ۔۔ جو مہنگے سفر کے سبب پر نہ ہو سکا ۔
آپ کی راۓ