سالہا سال کی طرح امسال بھی سعودی حکام کی طرف سے عازمین حج وعمرہ کو فراہم کی جانے والی اعلی ترین خدمات اور تمام طرح کی سہولیات کے ساتھ ساتھ حج کی ادائیگی مکمل امن و امان میں کرنا اور قدم بہ قدم ضیوف الرحمن کا خاص خیال رکھنا مملکت سعودی عرب کی قیادت ‘ حکومت اورعوام کے لئےباعث اعزاز ہے جس پر اللہ تعالٰی کے شکریہ کے بعد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور دور اندیش ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود وزراءخصوصا وزیر حج ووزیر اسلامی امور اور تمام مخلص کارکنان کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے، اسی طرح سعودی حج منسٹری،وزارت امور اسلامی،وزارت صحت اور ڈیفنس منسٹری کے ذمہداران اور سربراہان نے پوری دنیا سےآئے ہوئے حجاج کرام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی اور خادم حرمین شریفین کی ہدایات پر اللہ کے ان مہمانوں کی بےلوث خدمت میں لگے رہے۔ جس کی وجہ سے ضیوف الرحمن نے فریضہ حج کوبحسن وخوبی انجام دیا یہ سب کچھ اللہ کی مدد ونصرت اور اسکے بعد مملکت سعودی عرب کے اعلی قیادتوں کی اخلاص،محبت اور ذمہ داری کے احساس اور بے لوث خدمت کے جذبے کی وجہ سے ممکن ھوسکا ۔
لہذا ہم اس عظیم کامیابی پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سمیت تمام شعبوں کے وزراء کا تہ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہیں
اللہ تعالی مملکت توحید کی حفاظت فرما حاسدین کے شروفتن سے اسے محفوظ رکھ آمين يا رب العالمین
صلاح الدين خان ليث محمد نيبالي
مركز الصفا الإسلامى ، روفنديهى ، نيبال
آپ کی راۓ