یو اے ای اور بھارت کے درمیان سمجھوتوں کی 3 یادداشتوں پر دستخط

15 جولائی, 2023

أبوظبي/ ايجنسى

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مقامی کرنسیوں میں تجارتی ادائیگیوں اور تعلیم کے شعبے میں سمجھوتوں کی تین یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابوظبی میں وزیراعظم مودی نے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں بھارت اور امارات کے درمیان تجارتی ادائیگیاں مقامی کرنسیوں روپے اور درہم میں کرنے سے متعلق سمجھوتے کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

تعلیم کے شعبے میں مواقعوں پر سمجھوتے کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

ملاقات میں عالمی اور دو طرفہ امور پر بات چیت بھی ہوئی، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک روزہ دورے پر آج متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter