نیپال کی حکومت نے سوشل نیٹ ورک ایپ ٹاک ٹاک کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کی ترجمان اور مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر ریکھا شرما نے بتایا کہ آج کی کابینہ کی میٹنگ میں ٹک ٹاک کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیونکہ اس سے سماجی ہم آہنگی متاثر ہورہی ہے۔
وزیر شرما کے مطابق ٹک ٹاک کو بند کرنے کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا، اس کے لیے کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔
"تکنیکی طور پر، ٹک ٹاک کو بند کرنے کے فیصلے کو نافذ کرنے میں کچھ وقت لگے گا، لیکن اسے فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،” وزیر شرما نے کہا، "کمیونیکیشن کی وزارت کی طرف سے ضروری انتظامات کیے جائیں گے.”
آپ کی راۓ