هماری پارٹی سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرتی ہے: کے پی شرما اولی

نیپال کے زلزلہ زدہ جاجرکوٹ سے صغیر خاکسار کی رپورٹ

7 دسمبر, 2023

جاجرکوٹ/ صغیر خاکسار

نیپال کے سابق وزیر اعظم اور این سی پی ایم يو ايل کے صدر کے پی شرما اولی نے کہا کہ ہماری پارٹی سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرتی ہے۔ پارٹی کارکنوں اور رضاکاروں نے جس طرح غیر جانبداری، پوری لگن اور زلزلہ زدگان کی خدمت کی ہے وہ مثالی ہے۔ ایسا انسانی جذبہ دوسری جماعتوں میں شاید ہی نظر آتا ہے۔
ان دنوں، شری اولی پشپ لال پہاڑی درمیانی راستے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خوشحالی کے لیے سنکلپ یاترا پر ہیں۔ یہ سفر تین ہفتوں کا ہے جو جھولا گھاٹ سے چیوا بھنجیانگ پہنچ کر ختم ہوگا۔ اس یاترا کا مقصد اس سرزمین پر رہنے والے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنا، ترقی کا روڈ میپ تیار کرنا، مقامی لوگوں سے رابطہ کرنا، روزگار کے لیے بڑی تعداد میں نوجوانوں کی نقل مکانی کو روکنا وغیرہ ہے۔
سفر کے چھٹے دن منگل کو وہ نیپال کے انتہائی مغرب میں واقع جزرکوٹ اور روکم ضلع میں تھے۔یہ وہی جگہ ہے جہاں 3 نومبر کو آنے والے زلزلے میں سو سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ متوفين کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  اولی نے کہا کہ ہماری پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے رضاکاروں نے تہوار کے موقع پر آنے والی آفت میں بھی بہت محنت کی ہے، اس کے لیے انہوں نے مبارکباد دی۔ .
بہت کم وقت میں ہم نے متاثرین کے لیے 813 عارضی مکانات تعمیر کیے، تباہ شدہ اسکولوں اور اسپتالوں کو دوبارہ تعمیر کیا اور یہ سب ہماری روایت کا حصہ ہے۔ جب بھی ملک میں کوئی بحران آتا ہے تو ہماری پارٹی کے کارکنان عوام کی مدد میں اپنی پوری قوت کے ساتھ لگ جاتے ہیں۔
مسٹر اولی نے حکومت پر بھی سخت حملہ کیا اور کہا کہ یہ حکومت بے کار اور بدعنوانی میں ملوث ہے۔ اس حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ حکومت کے پاس پیسہ اور وسائل ہیں، زلزلہ متاثرین کی مدد کرنا حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے، لیکن اسے متاثرین کی کوئی فکر نہیں۔
اس موقع پر شنکر پوکھرل، وشنو پاؤڈیل، وشنو رمل، پردیپ گیوالی، رگھویر مہاسٹھ، بھانو بھکتا دھکل، پدما آریال، کھملال بھٹارائی، گردھاری لال نیوپانے، شانتا چودھری، ارجن کے سی، راجیش بجراچاریہ، گوپال تھاپا، رویندرا جوڑا، گوپال شرما، راجیش بجراچاریہ۔ شاہ، حلیم شاہ، شیو کماری وغیرہ کی نمایاں موجودگی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter