کاٹھمانڈو: غزہ پر وحشیانہ حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کا راجدھانی میں شدید احتجاج

29 مارچ, 2024

کاٹھمانڈو/ مشہود خان نیپالی

نیپالی ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز نے فلسطین پر اسرائیل کے حملے اور جنگ کے دوران وہاں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو پیش آنے والے سانحات کے خلاف پرامن احتجاج کیا ہے۔

جمعہ کو انہوں نے مہاراج گنج کے ٹیچنگ ہسپتال سے مارچ کیا اور اسرائیل ایمبیسی کے سامنے مظاہرہ کیا۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ "نیپالی ڈاکٹروں، نرسوں، صحت عامہ کے کارکنوں اور صحت کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے تمام نیپالیوں کی جانب سے، ہم اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطین کے شہریوں پر کئے جانے والے وحشیانہ مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔”

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی کارروائی میں اب تک 685 ہیلتھ ورکرز ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کی جنگ کے نتیجے میں گزشتہ پانچ ماہ میں 33 ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter