عازمین حج کی سہولت کیلئے الیکٹرک اسکوٹر کے خصوصی ٹریک

9 جون, 2024

مکہ مکرمہ/ ايجنسى

مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی سہولت کیلئے الیکٹرک اسکوٹر کے خصوصی ٹریک بنا دیے گئے۔

مکہ رائیل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آنے جانے کے لیے 1.2 کلومیٹر کے تین ٹریک بنائے گئے ہیں، پہلا سائیکل ٹریک مزدلفہ، منٰی کے درمیان، دوسرا جمرات پل جانے کے لیے بنایا گیا۔

الیکٹرک اسکوٹر کا تیسرا ٹریک جمرات جانے والے ٹریک پر قائم کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت اسلامی امور نےمنیٰ کی مسجد الخیف میں عازمین کے استقبال کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں،  مسجد الخیف میں 25 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter