خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر سرپرستی وزارت اسلامی امور کی جانب سے اسلامی ممالک کے وزراء اوقاف و اسلامی امور کی ایگزیکٹو کونسل کی نویں کانفرنس مکہ مکرمہ میں منعقد کی جائے گی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کانفرنس کا آغاز 28 محرم کو ہوگا جو یکم صفر تک جاری رہے گی۔ کانفرنس میں شرکا کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں ۔
کانفرنس کا عنوان ’ اعتدال کے اصولوں کو فروغ دینے اور میانہ روی کی اقدار کو قائم کرنے کے لیے اسلامی امور کی وزارتوں کا کردار‘ ہو گا جس کے تحت شرکاء اپنے خیالات پیش کریں گے۔
مکہ میں اسلامی کانفرنس کا آغاز، اتحاد کو فروغ دینے اور انتہا پسندی سے نمٹنے کا عزم
مکہ میں بین الاقوامی اسلامی کانفرنس کا اختتام، سعودی عرب نے اعتدال کا پیغام دیا
کانفرنس میں 60 ممالک کے مفتیان کرام اور وزرائے اوقاف و اسلامی امور کے علاوہ معروف اسلامی تنظیموں کے قائدین بھی شرکت کریں گے اور کانفرنس کے موضوع کے حوالے سے اپنے مقالے پیش کریں گے۔
عالمی سطح کی مذکورہ کانفرنس کے قیام کے حوالے سے وزیر اسلامی امور و دعوہ و الارشاد اور کانفرنس کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے خصوصی دلچسپی لینے پر انکا شکریہ ادا کیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اسلامی امور کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے کثیر ،،،وزارتوں کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ مسلمانوں کے مسائل پرتوجہ دینا ہے۔
اللہ تعالیٰ اس کانفرس کو ہرناحیت سے کامیاب بناۓ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی عمر میں خیرو برکت عطا فرمائے۔
ابوحماد عطاء الرحمن المدنی
مرکز الفرقان الاسلامی جنکپور دھام۔
آپ کی راۓ