حفظان صحت کے موضوع پر نیا نصاب تعلیم کا تجویز منظور

25 ستمبر, 2024

چندراؤٹا/ کیئر خبر/فرحان نور:

اسوج 4 -2081 کو سدھارتھ ریزورٹ، چندراؤٹا میں حفظانِ صحت کے موضوع پر ایک اہم سیمینار منعقد ہوا، جس کا اہتمام ،”خوشحال پریوار لمبینی پردیش کے صدر مولانا نیاز احمد مدنی”، اور دیگر تعاون کرنے والے اداروں کی جانب سے کیا گیا۔ اس سیمینار میں سماجی بہبود کی وزارت، رفاہی تنظیم "KIDS”، و علمائے مدارس اور دانشوران نے شرکت کی۔ سیمینار کی صدارت معروف عالمِ دین ڈاکٹر عبدالغنی القوفی نے کی۔

سیمینار کے دوران اعلان کیا گیا کہ حفظانِ صحت کے موضوع پر نیا نصابِ تعلیم لمبینی پردیس کے مدارس میں آئندہ تعلیمی سال سے نافذ العمل ہوگا۔ یہ نصاب پہلے مرحلے میں آٹھویں جماعت سے شروع ہوگا اور بتدریج نویں اور دسویں جماعتوں تک پھیلایا جائے گا۔

نصاب میں شامل کتاب جدید ترین معلومات اور ٹیکنالوجی کے تجربات سے مزین ہوگی، جس میں ہر صفحے کا اوپری حصہ نیپالی اور نچلا حصہ اردو میں ہوگا، تاکہ طلباء دونوں زبانوں میں یکساں مہارت حاصل کر سکیں۔ یہ کتاب سنت کے اصولوں سے ہم آہنگ ہوگی اور کسی قسم کے تضاد سے محفوظ ہوگی۔

تمام شرکاء نے نئے نصاب پر تفصیلی بحث کے بعد اس مسودے پر اتفاقِ رائے کیا اور اسے منظور کیا۔ دورانِ سیمینار مولانا مسعود خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک عزازی تہنیتی پیغام دیا گیا، جو میئر اجے تھاپا نے ان کے حوالے کیا۔

سیمینار کی خاص بات یہ تھی کہ مدرسہ بورڈ کے توسط سے نفاذ عمل میں آئے گا۔

یہ سیمینار مدارسِ اسلامیہ اور لومبنی پردیس کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد حفظانِ صحت اور تعلیم کے میدان میں نئی نسل کو بہتر طور پر تیار کرنا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter