بھکت پور کی کئی بستیاں سیلاب سے متاثر، تین ہلاک، 15 گھر منھدم

12 جولائی, 2018

بھکتپور، 12جولائی (رس س): مسلسل بارش کی وجہ سے ہنومنت دریا میں آئےسیلاب کی وجہ سے  بھکتپور کےچارنگرپالیکا کےعلاقہ میں تباہی نےآ گھیراہے۔ سیلاب نے کئی بستیوں کو ڈبو دیا، وہیں سیلاب کی وجہ سے  انسانی نقصان بھی ہوا ہے۔  سیلاب کے باعث کچھ مکانات رہائش، گھروں، سڑکوں، مویشیوں، جانوروں کو ڈبویا ہی نہیں بلکہ بہت سےلوگوں کو بےیار ومددگار کر دیا ہے۔

  رات 3بجےسے ہی سیلاب کاپانی بستی میں داخل ہونے لگا اور صبح  بچنے کے لئے گھر سے باہر نکلنا مشکل ہونے کی وجہ سے سیکیوریٹی کی ٹیم صبح سے بچاؤ میں  لگی ہوئی تھیں۔ نگر کوٹ، باگیشوری، چھالینگ، تاتھلی اور کابھرے کا بنیپا سے بہہ کرآیا ہوا پانی کو صرف ایک ہی نکلنےکا راستہ ہنومنتے دریا میں سیلاب کا پانی جب امڈ پڑا تو بستیاں ڈوبنے لگیں۔

 ہنومنتےکی سیلاب کا پانی جب  بستیوں میں داخل ہونے لگا تو زگاتے، ہنومان گھاٹ، باراہی علاقہ، سرجنا نگر، سلا گھاری، جگاتی، لیوالی کے سینکڑوں گھریں ڈوبنے لگیں۔ یہاں جھوپڑی اور مٹی کے گھر تباہ ہوئے ہیں۔ جبکہ جگاتی کے پاس صدھی سمریتی ہسپتال سیلاب سے متاثرہوا ہے۔  سیلاب کی وجہ سے ہسپتال کا علاج متاثر ہوا ہے اور ایمرجنسی کمرے کو بند کر دیا گیا ہے۔ اسپتال کے سربراہ شیام سندر دھوبھڈیل نے بتایا کہ یہاں تکنیکی اشیاء کو بھی نقصان پہنچا ہے

اسی طرح بھکت پور کے رام مندر اور اس سے لبے  شانتی نیکیتن سکنڈری اسکول  سیلاب سے متاثر ہونے کے باعث بند رہا

اسی طرح، بلدیہ مدھے پور تھیمی کے کئی علاقے سیلاب سےمتاثرہیں۔ پانی زمین کے سطح سےآٹھ فٹ اوپرآنے کے بعد، گھر کے تہہ خانےمیں رہنے والوں کو سیککورٹی اہلکار اور نیپال ریڈ کراس سوسائٹی بھکت پورٹیم نے بچانے کا کام کیا

پانی کی بہاؤ کی وجہ سےلوگ گھر سے نہ نکل سکے جس کی وجہ سے آفس، تجارت اور اسکول نہ جاکر گھر میں ہی مقید رہنا پڑا۔ تہہ خانوں تک پانی داخل ہونے کی وجہ سے باشندوں کو بچایا گیا اور محفوظ جگہ پر لےجایا گیا

سوریا وینایک نگر پالیکا کے کئی علاقے متاثرہوئےہیں ۔ جانوروں کے گھر کے ساتھ جانوروں کو بھی پانی بہا کر لے گیا ہے۔ سیلاب کے متاثرین کو نیپالی فوج ، نیپال پولس، مسلحہ پولس کی ٹیم نے بچاو کے لئے کشتی کے ذریعہ لوگون کو محفوظ جگہ پر لے گئے ہیں۔ یہاں کے باشندے دوپہر تک آسانی سے باہر نکلنے کے قابل نہیں تھے

تین افراد ہلاک، 15 مکانات منھدم

مسلسل بارش کی وجہ سے، چاگو نراین نگر پالیکا -7 مجھووا گاؤں کے ایک گھرمیں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں. مرنے والوں میں 70 سالہ ہیرا لاما ، ان کی بیوی 65 سالہ پانمایا لاما اور دوسالہ چھ مہینے کی پوتی سمپدا لاما ہیں۔ تینوں مہلوکین کی لاشوں کو بھکت پور ہسپتال میں رکھا گیا ہے

سیلاب کی وجہ سے نگر کوٹ میں 10، باگیشوری میں تین اور چھالینگ میں دو کل 15 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، بہت سےجھوپڑیوں اورمٹی کے گھروں کےاعداد وشمار چند روز بعد آنے کی اطلاع پولس نے دی۔ سیلاب کے متاثرین اور رہنے کے کئے ٹھکانہ نہ ہونے والوں کو قدرتی آفات ریلیف کمیٹی اور نیپال ریڈ کراس سوسائٹی نے ترپال اور برتین ہڑیا وغیرہ سامان تقسیم کیا ہے۔

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter