نیپال کے سب سے کم عمر میڈیکل محقق ڈاکٹر سجاد خان گوپال پرساد آچاریہ ایوارڈ سے سرفراز

14 اپریل, 2025

براٹ نگر — ڈاکٹر سجاد احمد خان، جو کہ براٹ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کے ایک انٹرن ہیں، کو نیپال میں صحت کے شعبے کا سب سے کم عمر محقق قرار دیا گیا ہے۔

انہیں "گوپال پرساد آچاریہ ہیلتھ ریسرچ ایوارڈ” سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز حکومت نیپال کے زیر اہتمام 11ویں صحت اور قومی سائنسی کانفرنس کے موقع پر پیش کیا گیا۔

اس تقریب میں مہمان خصوصی وزیر صحتجے بدست  ڈاکٹر خان کو باضابطہ طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر سجاد کی لگن، استقامت اور تحقیق میں دلچسپی کے باعث ان کی خدمات کو قومی سطح پر بے حد سراہا گیا ہے۔

ڈاکٹر سجاد کرشنا نگر نگر پالیکا بہادر گنج سکھرام پور کے رہنے والے ہیں ان کے والد محترم ڈاکٹر عبدالاول خان بھی ایک ماہر طبیب ہیں۔

اس موقع پر ملک کی سماجی ودینی تنظیموں نے ڈاکٹر سجاد کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter