کاٹھمنڈو 20 جولائی : جملا میں واقع کرنالی ہیلتھ سائنس انسٹیٹیوٹ میں20 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹر کے سی کو کاتھمنڈو لانے کے لئے موقع پر پہونچی ہوئی پولس اوران کے حامی ڈاکڑوں اور اور زیر تعلیم طب کے طلبہ کے درمیان ہسپتال میں اندرہی جھڑپ ہوگئی، اس سے ڈاکٹروں، ایک پولس سمیت درجنوں طالب علم اور نرس زخمی ہوئے اس حادثہ کی طرف کیئر ہیومن رائٹ نے خصوصی توجہ فرمائی۔
ہسپتال کی عمارت میں اندر پولس داخل ہوکر ہسپتال میں مارپیٹ کرنا اور ہسپتال کی عمارت میں رہے آلات کو حکومت کی طرف سے نقصان پہونچانا ایک قابل مذمت بات ہے۔
ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو مخدوش کرنا، ڈاکٹروں اور نرسوں کے اوپر اندھا دھوندھ لاٹھی برسانا، انسانی حقوق ک خلاف کام ہے۔ پولس کی جانب سے کی گئی زیادتی کی فوری تفتیش کر مجرموں کی کاروائی کرنے کی زور دار مطالبہ کیئر ہیومن رائٹ کرتا ہے۔
جھڑپ کے درمیان زخمی ہوئے ڈاکٹر، طالب علم اور پولس کومفت میں صحت کی علاج کا انتطام ، اور تشدد سے و غیر معقول جگہ طاقت کا استعمال سے انسانوں کی تحفظ نہیں ہو سکتی اس لئے بامعنیٰ مذاکرات اور بات چیت سے مسئلہ کا حل کرنے کیئر ہیومن رائت متعلقہ جماعت سے مطالبہ کرتی ہے۔
پولس کی جانب سے ہسپتال میں داخل ہوکر لاٹھی برسانے کی واقعہ کو جمع کرنے گئی صحافییوں کے اوپر پولس کی جانب سے حملہ ہوا، اس واقعہ کی بھی سخت مذمت کرتے ہوئے پریس کی آزادی پر حملہ ٹھراتے ہوئے اس حادثہ کی تفتیش کر صحیح غلط کی تمیز کر مجرم کی سزا کا مطالبہ کرتی ہے۔
اس کے علاوہ، ہم تمام جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آزاد اور بےخوف صحافت کی ماحول پیدا کریں. حضرت علی خان چیئرمین کیئر انسانی حقوق۔
آپ کی راۓ