اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے بیت اللحم میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی نوجوان شہید اور اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔
فلسطینی طبی حکام کے مطابق گزشتہ رات اسرائیلی فوج نے کارروائی کی اور جھڑپیں شروع ہونے کے بعد 15سالہ نوجوان ارکان مظہر کو گولی مار ی جس میں وہ دم توڑ گیا۔
واقعہ بيت اللحم میں مہاجر کیمپ کے قریب پیش آیا جس میں گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کرنے والے ہجوم پر اسرائیلی فوجیوں نے سیدھی فائرنگ کردی ۔
اسرائیلی فوجیوں کی بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ ارکان مظہر کے سینے میں اور اس کے ساتھی کے پیروں میں گولیاں لگیں۔
گولی لگنے پر ارکان موقع پر ہی دم توڑ گیا ، جبکہ اس کے دوست کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
آپ کی راۓ