امریکا کی ایک کیمرہ ساز اور ڈیجیٹل فوٹو گرافی کی کمپنی ’’لائٹ ‘‘ نے ایک ایسا اسمارٹ فون بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،جس میں 9 کیمرے ہوں گے ۔جن سے بیک وقت 5 یا 9 کیمروں کو تصویر کھینچنے اور ویڈیوز بنانے کے لیےا ستعمال کیا جاسکے گا ۔کمپنی کے مطابق یہ کیمرے 64 میگا پکسل تک بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کم روشنی میں بھی بہترین نتائج دیتا ہے۔علاوہ ازیں اس اسمارٹ فون میں بہت سے جدید فیچرز بھی موجود ہوںگے ،تا ہم جدید کیمروں کی وجہ سے اس فون کی قیمت زیادہ ہونے کا امکان ہے ۔
ماہرین کے مطابق فی الحال یہ فون ابتدائی مراحل میں ہے ۔اس کو لانچ کرنے میں کتنا وقت لگے گا ،اس بارے میں ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔تاہم کمپنی کی کوشش ہے کہ رواں سال کے آخر تک اسے مارکیٹ میں پیش کر دیا جائے ۔حال ہی میں اس کمپنی نے 16 کیمروں والا ایک ڈیجیٹل کیمرا ’’ایل 16 ہیرو ‘‘ پیش کیا ہے ،جس کی قیمت 1950 ڈالر یعنی 2 لاکھ 27 ہزار ہے ۔یہ کیمرا 16عقبی کیمروں کی مدد سے 54 میگا پکسل جتنی تفصیلی تصویر کھینچ سکتا ہے لیکن مستقبل میں یہ اسمارٹ فون اس کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر تصویر کھینچ سکےگا ۔
آپ کی راۓ