کاٹھمنڈو 7 اگست (کیئر خبر): کئیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آٹھ روزہ حج کیئر ہیلتھ کیمپ آج اختتام پذیر ہوگیا میڈیکل کیمپ سے 1455 زایرین و حجاج نے استفادہ کیا ؛ آج صبح نیپالی حاجیوں کا آخری قافلہ سوے حرم روانہ ہوگیا ؛ کشمیری و نیپالی جامع مسجد نے ملک بھر سے آنے والے عازمین حج کی رہائش کا انتظام کیا ؛ انہی کے درمیان جذبہ خدمت کے تحت کیئر فاؤنڈیشن نے مفت میں ان کے علاج کے لئے طبی کیمپ کا قیام کیا ؛ انھیں چیک اپ کے بعد مفت میں دوائیاں تقسیم کی گییں
خیال رہے فاؤنڈیشن کے سماجی شعبے کے انچارج تربھوں یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مختار انصاری کی نگرانی میں ماہر ڈاکٹرس کی ٹیم حجاج کی
خدمت میں سرگرم عمل رہیں
اس کیمپ کی ملک کی مشہور سیاسی و سماجی ہستیوں نے زیارت کی وزیر زراعت بلدیو کھنال نے کئیر فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو انسانیت کے لئے درد کا مداوا قرار دیا
شہری ترقیاتی وزیر اشتیاق رائی ؛ سابق وزیر اقبال شاہ ؛ ذکر حسین ؛ فرم اللہ منصور ؛ آفتاب عالم وغیرہ نے اپنی زیارت میں اس فری طبّی کیمپ کو نیک عمل سے تعبیر کیا
ان ایّام میں کئیر فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم نے حاجیوں کی راحت کے لئے ان کے بیچ حاضر رہے
آپ کی راۓ